ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان کےپی حکومت بیرسٹر سیف کے بیان پر وزیر بلدیات سندھ ناصرشاہ کا ردعمل آگیا۔

اپنے جواب میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کی کارکردگی ہر سیکٹر میں خیبرپختونخوا سے کہیں بہتر ہے کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس 2014 میں چھٹے نمبر پر تھا سندھ حکومت کے اقدامات سےرواں برس کراچی کا کرائم انڈیکس میں 128واں نمبر پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں 2022 میں قتل کے 54 کیسز جبکہ پشاور میں 390 کیسز رپورٹ ہوئے کراچی میں چوری کے 173 کیسز جبکہ پشاور میں 248 کیسز رپورٹ ہوئے پشاور میں 20 بچے اغوا ہوئے جسکی کسی اور شہر میں مثال نہیں ملتی۔

- Advertisement -

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ اب بیرسٹر سیف بتائیں کہ کراچی کی آبادی ، پشاور سے کتنی زیادہ ہے؟ اصولاً تو پشاور میں کرائم ریٹ کم ہونا چاہئے لیکن بڑی وارداتوں میں پشاور کراچی سے آگے ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ بیرسٹرسیف کو مشورہ ہے کہ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر کسی اور کو پتھر نہ ماریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں