کراچی : شہرقائدکےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی‘ مبینہ مقابلےمیں گینگ وارکےدوکارندےہلاک ہوگئے جبکہ اغواکی وارداتوں میں ملوث پولیس افسرسمیت چارملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علا قےپی آئی بی کالونی میں مبینہ مقابلےکےدوران لیاری گینگ وارکےدو کارندےہلاک ہوگئے جبکہ ڈاکس پولیس نےاغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث پولیس افسرگرفتار کرلیا۔
گلشن اقبال پولیس کےمطابق انتہائی مطلوب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر پی آئی بی کرنال بستی میں ٹارگٹڈٖکارروائی کی گئی۔چھاپےکے دوران فائرنگ کےتبادلےمیں دوملزمان ضیاعرف پٹھان اورعدنان عرف لقوہ مارےگئے‘ ہلاک شدہ ملزمان کےقبضےسےاسلحہ بھی ملاہے۔
پولیس نےفشریزکےعلاقےڈاکس سےشارٹ ٹرم اغواءکی وارداتوں میں ملوث پولیس اہلکاراور اس کےساتھی کوگرفتارکرلیا،ایس ایس پی سٹی فیض اللہ کےمطابق ملزماں نےدلشادنامی شہری کواغواکررکھاتھا۔ملزم تاوان لینےآیاتو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔گرفتارملزم رضویہ تھانےمیں تعینات ہے۔
دوسری جانب لیاری کےعلاقےبغدادی میں پولیس نےکاروائی کرکےاسٹریٹ کرمنلزکو دھرلیا۔پولیس کاکہنا ہے کہ گینگ وارکارندوں سےاسلحہ اورلوٹی ہوئی رقم بھی برآمدہوئی ہے۔
دوسری جانب شہرقائد میں گزشتہ روز جیب کترے بھی متحرک رہے اور کراچی کے منتخب میئر وسیم اختر کی رہائی کی خوشی میں نکالی جانے والی ریلی میں اپنی کارروائیاں دکھاتے رہے۔
ایک جانب کسی نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان کا بٹو ا نکال لیا تو دوسری جانب خواجہ اظہار الحسن کا موبائل بھی کسی موقع شناس کی نذر ہوگیا۔