تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کریمیا کا مسئلہ پھر کھڑا ہوگیا: روس کی کینیڈا کو جوابی حملے کی دھمکی

ماسکو : روس اور کینیڈا میں پھر تنازع کھڑا ہوگیا، روسی وزیر خارجہ نے کینیڈا کی پابندیوں پر جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے ساتھ کریمیا کے الحاق کے معاملے پر کینیڈین حکومت نے روس پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں، جس پر روس نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ روسی وزیر خارجہ نے کینیڈا کو سخت الفاظ میں شدید جوابی وار کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

روسی وزیر خارجہ ماریہ زاخارووا نے کہا کہ روس کینیڈا کی عائد کردہ پابندیوں کو روس چھوڑے گا نہیں، اور اس حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا جس کی تیار ہورہی ہے۔

ماریہ زاخارووا کا کہنا تھا کہ کینیڈا کی یہ پالیسی معروضی حقیقت سے انکار کرنے میں “احمقانہ ضد” کا مظاہرہ کرتی ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ کریمیا مسئلے کا ایک ہی حل ہے اور وہ یہ کہ کریمیا کے لوگوں نے جس طرح روس سے الحاق کےلیے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، کریمیا کی عوام پھر سے ووٹنگ کرلے کہ وہ روس سے الگ ہونا چاہتا ہے یا نہیں۔

Comments

- Advertisement -