اسلام آباد: ٹیکسٹائل سیکٹر کا بحران شدت اختیار کر گیا، بجلی اور گیس کے رعایتی نرخ بحال نہ کرنے کے سبب ٹیکسٹائل سیکٹر کے 50 فیصد ملز غیر فعال کردیا گیا۔
چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق روئی کی قیمتوں میں گزشتہ 3 روز کے دوران ایک ہزار روپے تک فی من کمی ہوچکی ہے، جس سے پنجاب میں روئی کی قیمتیں 19 ہزار 500، سندھ میں 18 ہزار 500 روپے فی من تک گر گئیں۔
چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے کہا کہ سبسڈائزڈ بجلی و گیس کے نرخوں کی بحالی نہیں ہوئی تو صورتحال مزید خراب ہوجائے گی۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ اپٹما نے مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں حکومت کو یکم جولائی سے ملز بند کرنے کا الٹی میٹم دے رکھا ہے۔