اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

رونالڈو کی گرل فرینڈ نے سعودی عرب کو دنیا کی جنت قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا نے سعودی عرب کو دنیا کی جنت قرار دے دیا۔

سعودی عرب میں النصر کلب کی نمائندگی کرنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا میں ایک انٹرویو میں کہا کہ سعودی عرب میں رہتے ہوئے ایسا لگ رہا ہے جیسے جنت زمین پر اتر آئی ہو۔

جارجینا نے کہا کہ سعودی عرب میں خود کو بہت زیادہ محفوظ محسوس کررہی ہوں اور یہاں کی خاندانی اقدار بے حد پسند آئی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ وہ سعودی عرب میں ریت کے ٹیلوں سے محظوظ ہو رہی ہیں، وہ مخلتف محفلوں اور ایوارڈز شو میں بھی شرکت کر رہی ہیں اور یہاں کے ایک مشہور ترین پرفیوم برانڈ کی ایمبیسڈر بھی بن گئی ہیں۔

انسٹاگرام پر 47 ملین فالوورز رکھنے والی 29 سالہ ہسپانوی ماڈل کا مزید کہنا ہے کہ یہ میرا پہلا رمضان کا مہینہ ہے جو میں مسلمان ملک میں گزار رہی ہیں، میں رمضان کو بہت خاص محسوس کر رہی ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ 11 ہفتوں سے جارجینا اپنے بوائے فرینڈ، پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے ہمراہ سعودی عرب میں مقیم ہیں جہاں رونالڈو فٹبال کلب النصر کی نمائندگی کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں