لزبن : پرتگال کےاسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نےاپنے کیریئر میں چوتھی مرتبہ سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا۔
تفصیلات کےمطابق سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ بیلن ڈی اور کو پہلی مرتبہ فیفا سے الگ کیا گیا تھا جس کے بعد نامور فٹبالر رونالڈو نےچوتھی مرتبہ ساک کےبہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنےنام کیا۔
کرسٹیانورونالڈو نے رواں سال اپنی ٹیم پرتگال کو یورپین کپ جتواکر پہلی مرتبہ یورپین چمپیئن بنانے میں اہم کردار کیا تھا۔
ریال میڈرڈ کے کھلاڑی رونالڈو کا کہنا تھا کہ انہوں نے چار بار گولڈن بال حاصل کرنےکا کبھی سوچا بھی نہ تھا اور وہ بیلن ڈی اور حاصل کرنے پر بے انتہا خوش ہیں۔
فائنل ووٹنگ میں رونالڈ اپنے روایتی حریف ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر میسی پر سبقت حاصل کرنے میں کامیاب رہے، فرانس کے انتھونی گریزمین فائنل ووٹنگ میں تیسرے نمبر پر رہے۔
پرتگال کےاسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اس سے قبل 2008، 2013 اور 2014 میں سال کا بہترین فٹ بالر ہونے کا اعزاز پایا تھا۔
واضح رہے کہ ارجنٹینا کے لیونل میسی نے گزشتہ سال رونالڈو کو شکست دے کر بیلن ڈی اور ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ تاہم اس دفعہ میسی سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتنے میں ناکام رہے۔