اس میں کوئی شک نہیں کہ کرسٹیانو رونالڈو دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، انہوں نے ایک دہائی سے زائد عرصے سے اس کھیل کی دنیا پر غلبہ حاصل کیا ہے۔
رونالڈو اور میسی برسوں سے اس بحث کا حصہ رہے ہیں کہ ان دنوں میں سے بہتر کون ہے؟ آج پہلی بار رونالڈو نے خود اعتراف کیا ہے کہ میرا خیال ہے لوگ میسی، پیلے اور میراڈونا جیسے عظیم فٹبالرز کو ترجیح دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں اب تک کا سب سے مکمل فٹبالر ہوں، لوگ میسی، میراڈونا یا پیلے کو پسند کرتے ہوں گے اور میں اس کا احترام کرتا ہوں مگر میں ایک مکمل کھلاڑی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: رونالڈو سعودی عرب میں سب سے زیادہ کس چیز سے متاثر ہوئے؟
ہسپانوی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے فٹبال کی تاریخ میں اپنے سے بہتر کسی کو نہیں دیکھا اور یہ میں سچے دل سے کہہ رہا ہوں۔
انٹرویو کے دوران رونالڈو نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے اور میسی کے درمیان گزشتہ 15 سالوں میں کبھی بھی خراب تعلقات نہیں رہے۔
’میرے میسی کے ساتھ کبھی بھی برا تعلق نہیں رہا۔ ہم نے 15 سال ایوارڈز جیتے اور ہم نے ہمیشہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مجھے یاد ہے کہ میں ان کیلیے انگریزی ترجمہ کرتا تھا اور یہ بہت مضحکہ خیز تھا۔‘
انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بہترین کھلاڑی ہیں تو رونالڈو نے اپنے گول اسکور کرنے کی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے ایک مخصوص جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو سمجھ میں نہیں آتیں، گول کرنے والے کا کیا مطلب ہے؟ یہ وہ ہے جو گیند کو گول میں ڈالتا ہے، میں اپنے سر سے اچھا کھیلتا ہوں، اچھی فری ککس لیتا ہوں، میرا بایاں پاؤں ہے، دائیں پاؤں، میں مضبوط ہوں۔