پرتگال : معروف فٹبالر اور فیفا پلیئر آف دی ایئر کرسٹیانو رونالڈو بیٹی کے باپ بن گئے ہیں یہ انُ کی چوتھی اولاد ہے.
تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے لیے یہ سال خوشخبریوں سے بھر پور ہے جہاں وہ رواں سال سب سے زیادہ پیسے کمانے امیرترین کھلاڑی بنے وہیں ان کے آنگن میں ایک اور بیٹی کی صورت میں ایک نعمت آئی ہے.
پرتگال ٹیم کے کپتان کرسٹینا رونالڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنی نو مولد بیٹی اور اہلیہ کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ان کی سب سے بڑی بیٹی بھی وہاں موجود ہے.
رونالڈو جو اب چار بچوں کے باپ بن چکے ہیں نے اپنے مداحوں سے نومولود بیٹی کے لیے دعاؤں، نیک تمناؤں اور خواہشات کے اظہار کی درخواست کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بچی کا نام آلانا مارٹینا رکھا ہے.
A Alana Martina acaba de nascer! Tanto a Geo como a Alana estão muito bem! Estamos todos muito felizes! ❤️ pic.twitter.com/nMT4rYc32U
— Cristiano Ronaldo (@Cristiano) November 12, 2017
مسلسل دوسری بار فیفا پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کرنے والے بتیس سالہ کرسٹیانو رونالڈو اس وقت سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں اور دنیائے فُٹ بال کے مقبول ترین کھلاڑی ہیں جن کے بارے میں معروف فٹبالر میرا ڈونا نے کہا تھا کہ کرسٹینا رونالڈو اس سیارے پر سب سے بہترین کھلاڑی ہے.