پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کرسٹیانو رونالڈو نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

معروف سپراسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے جارہے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو، سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے شخصیت ہیں، مختلف پلیٹ فارمز پر ان کے فالورز کی تعداد 917 ملین کے قریب ہے، بہت سے لوگوں کی جانب سے پرتگالی اسٹار کو اب تک کے سب سے بڑے فٹ بال کھلاڑیوں میں سے ایک بھی مانا جاتا ہے

رونالڈ کے یوٹیوب چینل لانچ کو ’’یو آر‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس کا آغاز بدھ سے ہورہا ہے، میڈیا پر آنے والی خبروں کے مطابق، 39 سالہ پلیئر چینل پر اپنے ’سب سے بڑے شوق‘ ساکر پر گفتگو کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

سعودی عرب کے النصر کلب اور پرتگال کی قومی ٹیم کی کپتانی کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو کے چینل پر اپنی دیگر دلچسپیوں جیسے خاندان، صحت، غذائیت، تعلیم اور کاروبار کے بارے میں گفتگو کریں گے جبکہ رونالڈو مختلف مہمانوں کے ساتھ چیٹ بھی کرتے نظر آئیں گے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ میں اس پروجیکٹ کو شروع کرنے پر بہت خوش ہوں، یہ ایک طویل عرصے سے میرے ذہن میں ہے لیکن آخر کار ہمیں اس پروجیکٹ کو حقیقی بنانے کا موقع مل ہی گیا۔

سپراسٹار سوکر پلیئر نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ اس طرح کے مضبوط تعلقات کا لطف اٹھایا ہے اور میرا یوٹیوب چینل مجھے ایسا کرنے کے لیے ایک اور بھی بڑا پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں