تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

رونالڈو مشکل میں آ گئے، کارروائی شروع

متنازع انٹرویو دینے پر فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو مشکل میں آ گئے۔

برطانوی کلب مانچسٹریونائیٹڈ نے متنازع انٹرویو دینے پر رونالڈو کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
کلب کا موقف ہے کہ رونالڈو کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ٹائمزاخبار کا کہنا ہے کہ رونالڈو کو معاہدے کی خلاف ورزی پر کلب سے نکال دیا جائے گا۔

رونالڈو نےانٹرویو میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور کوچ ٹین ہیگ پر تنقید کی تھی۔ صحافی پیئرز مورگن کو انٹرویو میں رونالڈو نے دعویٰ کیا کہ اس سال موسم گرما میں کلب کے منیجر ٹین ہیگ نے انہیں کلب چھوڑ کر جانے پر مجبور کرنے کی کوشش کی اور کلب کی کارکردگی میں بہتری نہ آنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ کلب کے منیجر ایرک ٹین ہیگ اور کچھ سینئر ایگزیکٹوز نے مجھے زبردستی کلب سے باہر کرنے کی کوشش کی ہے۔

رونالڈو نے کلب کے منیجر ایرک ٹین ہیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میری نظر میں ان کی عزت نہیں ہے کیونکہ وہ میرا احترام نہیں کرتے ہیں، اگر کوئی میری عزت نہیں کرتا تو میں کبھی ان کی عزت نہیں کروں گا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے دعویٰ کیا کہ انہیں نہ صرف کوچ نے بلکہ 2 یا 3 دوسرے لوگوں نے بھی کلب جھوڑنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی، انکا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ مجھے دھوکہ دیا گیا اور میں نے محسوس کیا کہ بعض لوگ مجھے یہاں کبھی نہیں دیکھنا چاہتے۔

واضح رہے کہ رونالڈو گیارہ سال بعد گزشتہ موسم گرما میں مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپس آئے تھے۔

Comments

- Advertisement -