پیر, جون 9, 2025
اشتہار

رونالڈو کی میچ میں دعا مانگنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

مایہ ناز فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی نیشنز لیگ فائنل کے دوران اپنی ٹیم کی جیت کے لیے دعا مانگنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

اتوار کے روز اسپین کے خلاف یوئیفا نیشنز لیگ کے فائنل پینلٹی شوٹ آؤٹ کے دوران کرسٹیانو رونالڈو کی مسلم طرز کی دعا نے ان کے مسلمان مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔

پرتگال نے اسپین کو ہرا کر یوئیفا نیشنز کپ کا ٹائٹل جیت لیا

پرتگال نے اسپین کو ہرا کر یوئیفا نیشنز کپ کا ٹائٹل سنسنی خیز مقابلے کے بعد دوسری بار جیت لیا۔

پرتگال کی ٹیم نے پینالٹی ککس پر دفاعی چیمپئن اسپین کو پانچ کے مقابلے میں تین گول سے یوئیفا نیشنز کپ کا فائنل ہرا دیا، پرتگال اور اسپین نے مقررہ وقت میں دو دو گول کیے تھے۔

اضافی وقت میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر کرایا گیا۔

رونالڈو کو روایتی اسلامی دعا سے مشابہہ انداز میں ہاتھ جوڑ کر فتح کے لیے دعا کرتے ہوئے دیکھا گیا یہ اشارہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا، جس نے پرتگال کے مسلمان شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں