ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

رونالڈو انسٹا گرام پر 50 کروڑ فالوورز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے انسان بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر 50 کروڑ فالوورز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے انسان بن گئے۔

پرتگال کے نامور فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے نہ صرف فٹ بال کی دنیا میں اپنا نام بنایا بلکہ اب انہوں نے انسٹاگرام پر 50 کروڑ فالوورز رکھنے والی شخصیت بن کر ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیت میں کرسٹیانو رونالڈو کے بعد دوسرے نمبر پر فٹبالر لیونل میسی ہیں جن کو 37 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ افراد فالو کررہے ہیں۔

قطر میں فیفا ورلڈ کپ جاری ہے جس میں کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے لیونل میسی کے ساتھ ایک تصویر بھی 19 نومبر کو انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی جو چند گھنٹوں میں ہی اس سوشل میڈیا نیٹ ورک پر دوسری سب سے زیادہ لائیک کی جانے والی تصویر بن گئی۔

یہ تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوچکی ہے جو بنیادی طور پر ایک اشتہار کا حصہ ہے، اس تصویر کو لیونل میسی نے بھی اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں