پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے جونیئر رونالڈو بھی سخت مقابلہ دینے میدان میں آگئے ہیں۔
اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دنیائے فٹبال کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں وہ اپنے شاندار کھیل کے ساتھ ساتھ اپنی فٹنس کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرسٹیانو رونالڈو نے بیٹے جونیئر کے ہمراہ جم کی تصاویر شیئر کیں جس میں باپ بیٹے کو مکمل فٹ دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
ان تصاویر میں انہیں سکس پیک میں دیکھا گیا اور صارفین کی جانب سے جونیئر رونالڈو کی فٹنس کی تعریف کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ رونالڈو جونیئر بھی والد کی طرح فٹبالر بننا چاہتے ہیں، انہوں نے 2022 میں انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھوڑ کر ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کی اکیڈمی کو دوبارہ جوائن کیا تھا۔
رونالڈو جونیئر نے اس سے قبل ریال میڈرڈ کے انڈر 14 لیول پر 20 مقابلوں میں 50 گول کیے تھے۔