اسٹار فٹبالر رونالڈو اوورٹن سے شکست کے بعد آپے سے باہر ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پریمیئر لیگ کے مقابلے میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو اوورٹن نے 1-0 سے شکست دی تو اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو آپے سے باہر ہوگئے اور مداح کا موبائل فون توڑ ڈالا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو رونالڈو کو مداحوں کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رونالڈو ہفتے کے روز گوڈیسن پارک میں میدان سے باہر نکلتے ہوئے بظاہر ایک حامی کے ہاتھ سے فون چھین کر نیچے پھینک دیتے ہیں۔
Ronaldo smashing someone’s phone at full time 🤣🤣 EFC pic.twitter.com/nw0XIK2enR
— EvertonHub (@evertonhub) April 9, 2022
بعدازاں انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیا تو رونالڈو نے سوشل میڈیا پر معافی مانگ لی تاہم مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
اسٹار فٹبالر نے مداح کو اولڈ ٹریفورڈ میں میچ دیکھنے کی دعوت بھی دے دی۔
انہوں نے کہا کہ مشکل لمحات میں جذبات پر قابو رکھنا آسان کام نہیں تھا جیسا کہ ہم سامنا کررہے ہیں، اس کے باوجود ہمیں ہمیشہ احترام، صبر اور ان تمام نوجوانوں کے لیے مثال قائم کرنی ہوگی جو اس کھیل کو پسند کرتے ہیں۔