عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ فٹبال کلب سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کلب نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا ہے کہ پرتگال کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو فوری طور پر کلب سے علیحدہ ہونے جا رہے ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ کرسٹیانو رونالڈو باہمی معاہدے کے ذریعے کلب چھوڑ رہے ہیں، کلب ان کی شراکت کا شکریہ ادا کرتا ہے، فٹبالر نے 346 مقابلوں میں 145 گول اسکور کیے۔
مانچسٹر یونائیٹڈ نے کہا کہ ہم رونالڈو اور ان کی فیملی کے اچھے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
Cristiano Ronaldo is to leave Manchester United by mutual agreement, with immediate effect.
The club thanks him for his immense contribution across two spells at Old Trafford.#MUFC
— Manchester United (@ManUtd) November 22, 2022
کچھ روز قبل رونالڈو نے اپنے ایک انٹرویو میں کلب پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کلب نے دھوکہ دہی کا احساس دلایا اور کلب کے منیجر ایرک ٹین ہیگ مجھے زبردستی اسکواڈ سے باہر کرنے کی کوشش کر رہے۔
کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کچھ لوگ مجھے نہ صرف اس وقت بلکہ ماضی میں بھی کلب میں ناپسند کرتے تھے۔