ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

کرسٹیانو رونالڈو دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹ بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

فوربز میگزین نے 2025 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹس کی فرہست جاری کردی۔

فوربز میگزین کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو تیسری بار دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔

سعودی پرو لیگ کے کلب النصر میں جانے کے بعد رونالڈو کی آمدنی میں اضافہ دیکھا گیا اور اس کا تخمینہ تقریباً 275 ملین ڈالرز ہے۔

علاوہ ازیں گولڈن اسٹیٹ واریرز گارڈ کری 156 ملین ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، دو دیگر این بی اے اسٹارز کے ساتھ لیبرون جیمز اور کیون ڈیورنٹ بھی ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔

برطانیہ کے سابق باکسر ٹائسن فیوری 146 ملین ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے، امریکن فٹبالر ڈیک پری اسکوٹ 137 ملین ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لائنل میسی فہرست میں 135 ملین ڈالرز کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں