تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

رونالڈو کی مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپسی، آمدنی کتنی ہوگی؟

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ روز مانچسٹر یونائیٹڈ میں شمولیت اختیار کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ سے چار لاکھ 80 ہزار پاؤنڈ ایک ہفتے کی تنخواہ لیں گے۔

کرسٹیانو رونالڈو کی تنخواہ ارجنٹائن کے لائنل میسی اور برازیل کے نیمار کی آمدنی سے کم ہے، میسی ایک ہفتے میں چھ لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ کماتے ہیں، برازیلین اسٹار نیمار 490 ہفتہ وار تنخواہ لیتے ہیں۔

علاوہ ازیں اسٹار فٹبالر کا رونالڈو اپنا جہاز، جزیرہ، لانچیں بھی ہیں۔

فرنچ کلب پیرس سین جرمین ایک ہفتے میں سب سے زیادہ تین اعشاریہ چار ملین تنخواہ دیتا ہے، اس کلب کے مالک قطر کے امیر تمیم بن حماد التھانی ہیں۔

مزید پڑھیں: رونالڈو کا اچانک ’الوداع‘ ، شائقین فٹبال ورطہ حیرت میں‌ مبتلا

فٹبال پر نظر رکھنے والے صحافی کا کہنا ہے کہ ’رونالڈو نے اپنے کلب کو چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے یونٹس کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا تھا کہ وہ فروخت کے لیے تیار ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’رونالڈو نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو بھی فیصلے سے آگاہ کردیا ہے، مانچسٹر سٹی کلب میں اُن کی تنخواہ 31 ملین یورو سے زیادہ مقرر کی جائے گی جبکہ مراعات اور دیگر سہولیات علیحدہ ہوں گی‘۔

سوشل میڈیا پر جاری افواہوں کی تصدیق اُس وقت ہوئی جب ونٹس کے کوچ نے رونالڈو کے فیصلے اور کلب تبدیلی کی تصدیق کی۔ انہوں نے خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’رونالڈو اب ہمارے ساتھ کھیلنے کے خواہش مند نہیں، اُن کی اگلی منزل مانچسٹر یونائیٹڈ ہے‘۔

Comments

- Advertisement -