منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

میسی اور رونالڈو، سال 2018 میں‌ کون زیادہ کامیاب رہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بارسلونا: عہد حاضر کے دو عظیم کھلاڑی لائنل میسی اور کرسٹیانو  رونالڈو پورے سال خبروں کی زینت بنے رہے.

تفصیلات کے مطابق روایتی حریف ارجنٹینا کے میسی اور پرتگال کے رونالڈو کے لیے سال 2018 ملا جلا رہا.

دونوں کھلاڑی روس میں ہونے والے ورلڈ کپ کے اکھاڑے میں اس امید سے اترے تھے کہ وہ اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ جتوائیں‌ گے، مگر دونوں ہی کو اس محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا.

ارجنٹینا کو سیکنڈ راؤنڈ میں‌ فرانس کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا. اسی روز یوروگوائے نے پرتگال کو بھی نکال باہر کیا اور دونوں کھلاڑیوں کے مداحوں میں‌ مایوسی کی لہر دوڑ گئی.

اس ناکامی کے بعد یہ بحث بھی شروع ہوگئی کہ کیا دونوں عظیم کھلاڑی اپنا آخر ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں.

ورلڈ کپ کے بعد رونالڈ ایک بار پھر خبروں‌ کی زینت بنے، جب وہ ریال میڈرڈ سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اطالوی کلب اے سی میلان کا حصہ بن گئے. ادھر میسی بارسلونا ہی کا حصہ رہے.


مزید پڑھیں: لیونل میسی نے اسرائیلی فٹبال کلب کی رکنیت حاصل کرلی


اگلا معاملہ ایوارڈز کا تھا. یوئیفا اور فیفا کے بہترین کھلاڑیوں کے ایوارڈز عام طور پر میسی اور رونالڈ ہی کے درمیان تقسیم ہوتے تھے، البتہ اس بار انھیں اس محاذ پر شکست ہوئی.

اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ فائنل میں پہنچانے والے کروشیا کے کھلاڑی لوکا موڈرچ نے 2018 میں‌میسی اور رونالڈو کو شکست دی اور تمام بڑے ایوارڈ لے اڑے.

الغرض دونوں کھلاڑی اپنے کلبس کو جتوانے میں کامیاب رہے اور انفرادی طور پر بھی اچھی کمائی کی، مگر یہ سال ان کے لیے گذشتہ برسوں سے پست رہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں