دبئی: پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے صدی کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں گلوب ساکر ایوارڈ کی تقریب میں پرتگالی فٹبالر رونالڈو نے لائنل میسی، محمد صلاح اور رونالڈینیو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے صدی کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
پولینڈ سے تعلق رکھنے والے بائرن میونخ کے اسٹرائریکر رابرٹ لیوانڈوسکی پلیئر آ ف دی ایئر قرار پائے جبکہ رونالڈو کے سابقہ کلب ریال میڈرڈ کو صدی کا بہترین کلب ہونے کا اعزاز دیا گیا۔
Couldn’t be happier with tonight’s award! As I’m about to celebrate my 20th year as a professional footballer, Globe Soccer Player Of The Century is a recognition that I receive with so much joy and pride!@Globe_Soccer #globesoccer pic.twitter.com/sAIl3V8ezz
— Cristiano Ronaldo (@Cristiano) December 27, 2020
ایوارڈ جیتنے کے بعد رونالڈو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلوب سوکر پلیئر آف دی سنچری منتخب ہونے پر فخر ہے، طویل عرصے ٹاپ پر رہنا آسان نہیں ہوتا، یہ کامیابی ٹیم، کوچ اور کلب کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھی۔
واضح رہے کہ رونالڈو پرتگال کی ٹیم کی کپتان ہیں، ملکی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے 102 گول اسکور کیے، رونالڈو کو ایران کے لیجنڈ فٹبالر علی داعی کا 109 گولز کا ریکارڈ توڑنے کے لیے مزید 8 گولز درکار ہیں۔
یاد رہے کہ سال 2018 میں اٹالین کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے رونالڈو نے دو بار ٹائٹل جیتنے میں اہم کردار ادا کیا اور 103 میچز میں 81 گولز اسکور کیے۔