ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

اِدھر بابر اعظم کے بلے نے رنز اگلے، اُدھر عاقب جاوید پر طنز کے تیر چل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم کی شاندار سنچری کے ذریعے فارم میں واپسی کے بعد سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کیلیے سوشل میڈیا پر طنزیہ میمز کی بھرمار ہوگئی۔

گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں قومی ٹیم نے 10 وکٹوں سے شاندار فتح حاصل کرکے نہ صرف اپنی مسلسل شکستوں پر بریک لگا دیا بلکہ کپتان بابر اعظم نے ناقابل شکست سنچری کے ذریعے اپنی کھوئی ہوئی فارم بھی واپس حاصل کرلی جس کے بعد قومی کپتان کی خراب فارم پر تنقید کرنے والے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کے خلاف طنزیہ ٹوئٹس کی بھرمار ہوگئی اور ان کا نام ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔

جمعرات کو پاکستان نے انگلینڈ کی طرف سے دیا گیا 200 رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ کھوئے حاصل کیا اور پاکستان کی طرف سے ٹی 20 کی تاریخ کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹرشپ کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔ میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے 66 گیندوں پر 110 اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 51 گیندوں پر 88 رنز بنائے۔

- Advertisement -

اس شاندار فتح اور کپتان کی فارم میں واپسی نے ان کے فینز سمیت شائقین کرکٹ کو جشن منانے کا موقع تو فراہم کیا لیکن اس جشن کے دوران شائقین کرکٹ حال ہی میں سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کی بابر اعظم اور رضوان پر کی گئی تنقید نہ بھولے پھر کیا تھا سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا صارفین نے انہیں ٹوئٹر پر ٹرول کرنا شروع کیا اور اتنا ٹرول کیا کہ عاقب جاوید کا نام نام ٹرینڈ کرنے لگا۔

ایک صارف احسن نے بابراعظم کی منہ پر انگلی رکھے مخالف کو خاموش کراتی علامتی تصویر کے ساتھ اس کیپشن کے ساتھ ٹوئٹ کیا ’’بابر اعظم کا آج عاقب جاوید کو جواب۔‘‘

مسکان نامی صارف نے عاقب جاوید کی ایڈیٹ شدہ تصویر جس میں انہیں روتے ہوئے دکھایا ہے اس کیپشن کے ساتھ ٹوئٹ کیا کہ ’’عاقب جاوید کی موجودہ حالت۔‘‘

ایک صارف نے انگلش کپتان معین علی تصویر لگا کر لکھا کہ ’ہمیں عاقب جاوید نے منع کیا تھا کہ بابر کو آؤٹ نہیں کرنا۔‘

ایک اور ٹوئٹ میں صارف نے عاقب جاوید کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بابر پر تنقید کی، یوں انہوں نے اپنے بلے سے اس کا جواب دیا۔

ایک صارف نے بھارتی فلم کے ایک سین کی میمز پوسٹ کی جس میں دکھایا گیا کہ جیسے عاقب جاوید بابر کی بیٹنگ دیکھ کر انڈر گراؤنڈ ہونے جا رہے ہیں۔

 

اس کے علاوہ ایک اور صارف نے اپنے طنزیہ ٹوئٹ کچھ یوں کی۔

 

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز عاقب جاوید نے گزشتہ دنوں پاکستانی اوپنرز کپتان بابر اعظم اور رضوان کو کم رن ریٹ پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

عاقب جاوید نے کہا تھا کہ ہمارے دونوں اوپنرز ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون نمبر بلے باز ہیں لیکن یہ کوئی ٹورنامنٹ جتوانے والے نہیں ہیں، ان کا کیا کرنا ہے، ایک اوپنر ان میں ایسے ہیں جو جب اننگز کا آغاز کرتے ہیں تو اس وقت رن ریٹ 8 کا درکار ہوتا ہے وہ 15 اوورز کھیلتے ہیں اور 17 کا رن ریٹ چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔

اسی طرح ایک دوسری جگہ عاقب جاوید نے بابر اعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ایس ایل میں جب ہمارا میچ کراچی کنگز سے ہوتا ہے تو ہم بابر اعظم کو اس لیے آؤٹ کرنے کی کوشش نہیں کرتے کیونکہ وہ سست بیٹنگ کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں