اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بھارتی کھلاڑیوں پر تنقید: ہربھجن سنگھ ٹیم کی حمایت میں سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی ہار پر مسلسل تنقید پر ردعمل سامنے آگیا۔

پہلے میچ میں پاکستان سے تاریخی شکست سے دوچار ہونے کے بعد بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کے سامنے میں بھی اچھی کارکردگی پیش نہیں کرسکی جس پر بھارتی شائقین کرکٹ اور میڈیا آپے سے باہر ہوچکے ہیں۔

آئی سی سی ٹی 20 سپر 12 میچز میں مسلسل شکست سے رنجیدہ بھارتی شہریوں کی جانب سے بھارتی کھلاڑیو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے حتیٰ کہ مسلمان کھلاڑیوں کی ملک بدری کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

مسلسل تنقید سے پریشان ہوکر سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‘ہم اپنی ٹیم کو بہترین پرفارمنس کی وجہ سے جانتے ہیں لیکن شکست پر ان کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کرنا کہاں کا انصاف ہے’۔

سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ ‘کسی بھی مقابلے میں شکست کا سب سے زیادہ دکھ کھلاڑیوں کو ہی ہوتا ہے’۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں