تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

‘بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں’ اداکار گووندا کی اداکاری پر ناقدین برہم

بالی ووڈ اداکار گووندا نے ناقدین نے تنگ آکر یوٹیوب پر تبصروں کا آپشن بند کردیا، اداکار کے یوٹیوب پر ریلیز کردہ گانے پر شدید تنقید کی جارہی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار گووندا اداکاری کی دنیا میں اپنی ماضی جیسی کارکردگی دکھانے میں ناکام نظر آرہے ہیں جس کے باعث انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ گووندا نے جمعرات کو لوہری فیسٹول کے موقع پر اپنا لوہری گانا ’میرے نال‘ جاری کیا اور لکھا کہ ہیلو دوستوں میں اپنا نیا گانا پیش کررہا ہوں، مجھے امید ہے کہ آپ اسے پسند اور لوہری لوگ اس پر ڈانس کریں گے۔

بس پھر کیا تھا سوشل میڈیا پر جہاں یہ گانا کافی شیئر ہوا وہیں اس پر تنقیدی تبصرے بھی سامنے آئے، بعض صارفین نے گووندا کو 90 کی دہائی سے باہر نکل آنے کا مشورہ بھی دیا۔

صارفین نے تبصرہ کیا کہ ’بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں، آپ میں اداکاری کی زبردست صلاحتیں ہیں لیکن آپ نے بصیرت کھودی‘۔

سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے پریشان ہوکر بالی ووڈ اداکار نے کمنٹ سیکشن ہی بند کردیا۔

اس حوالے سے گووندا کے بھانجے کرشنا ابھیشیک نے ماموں کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ‘دنیا کچھ بھی کہے، میرے لیے وہ ہمیشہ ہیرو نمبر 1 رہیں گے’۔

Comments

- Advertisement -