تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

لائیو شو میں مگرمچھ کا حملہ، ویڈیو نے دل دہلا دیے

جنوبی افریقہ میں لائیو شو کے دوران مگر مچھ نے زوکیپر پر حملہ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ میں لائیو شو کے دوران وائلڈ لائف پارک کے ملازم پر مگر مچھ نے اس وقت حملہ کر دیا جب وہ اس کی پشت پر بیٹھے تھے۔

یہ واقعہ 10 ستمبر کو کوازولو نتال صوبے میں مگرمچھ کریک فارم میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق چڑیا گھر کے ملازم شان لی کلس سیاحوں کے ایک گروپ کے سامنے مگرمچھ کی پشت پر موجود تھے کہ اچانک مگرمچھ نے حملہ کردیا۔

ملازم 30 سالوں سے ہنیبل کی دیکھ بھال کر رہا تھے انہیں یہ کہتے سنا گیا کہ ’یہ واحد مگرمچھ ہے جس کی پیٹھ پر بیٹھ کر بات کر سکتا ہوں۔‘ اسی وقت مگرمچھ اپنا سر گھماتا ہے اور اپنے جبڑے کے پیر میں گاڑھ دیتا ہے۔‘

رپورٹ کے مطابق کلس کو پہلے بھی ایک اور مگر مچھ نے کاٹ لیا تھا جس کی وجہ سے اس کی ٹانگ میں زخم آیا تھا جس سے وہ 11 ماہ تک لنگڑاتے رہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ "شان کے پیروں میں زخم آئے لیکن انہیں خود سلائی کر کے 20 منٹ میں کام پر واپس آ گئے۔

Comments

- Advertisement -