پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

سیلابی پانی میں ‘خونخوار مگرمچھ’ نکل آیا

اشتہار

حیرت انگیز

نواب شاہ: صوبہ سندھ کے ضلع نواب شاہ میں سیلابی ریلے میں سات فٹ مگرمچھ آگیا، واقعے نے مقامی افراد میں کھلبی مچادی۔

تفصیلات کے مطابق جام صاحب کے گاؤں یوسف ڈاہری میں سات فٹ لمبا مگرمچھ سیلابی ریلے میں بہہ کر آگیا، مگرمچھ کو دیکھ کر مقامی افراد میں خوف طاری ہوگیا اور انہوں نے فوری وائلڈ لائف عملے کو اطلاع دی، جنہوں نے بروقت اقدام کرتے ہوئے مگرمچھ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز نے مگرمچھ کی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ماہی گیر نے خوفناک مچھلی پکڑ لی

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ برساتی پانی کئی روز سے مختلف علاقوں میں کھڑا ہے، فوری طور پر بارش کے پانی کی نکاسی کی جائے۔

ادھر محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ مگرمچھ بالکل ٹھیک اورصحت مند حالت میں ہے جسے گیم سنچری میں چھوڑ دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں