ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

مگرمچھ کی کتے کو شکار کرنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں مگر مچھ کے کتے کو شکار کرنے کی خوفناک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل دہلا دئیے۔

انٹرنیٹ پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین کے رونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں، ایسی ہی ایک ویڈیو بھارت سے وائرل ہوئی ہے جس میں ایک کتا خطرناک مگر مچھ کا شکار بنتا نظر آرہا ہے۔

ویڈیو بھارتی شہر کوٹا کے علاقے چنبل سے وائرل ہوئی جس کی ندی میں واقع رانا پرتاپ ساگر باندھ میں موجود مگر مچھ کو بہت ہی شاطرانہ انداز میں کتے کو اپنا شکار بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

کتے کے شکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی، بھارتی نشریاتی ادارے نے تاحال واقعے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں