جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

ندی کنارے بیٹھی خاتون پر مگرمچھ کا حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست اڈيشا میں ندی کنارے بیٹھی 35 سالہ خاتون پر مگرمچھ نے اچانک سے حملہ کر دیا جس کی دل دہلا دینے والی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ ضلع جاجپور میں پیش آیا جہاں متاثرہ خاتون کی شناخت جیوتسنا رانی کے نام سے ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اپنی دھن میں ندی کنارے بیٹھی ہیں اور ایسے میں اچانک مگرمچھ نمودار ہو کر ان پر حملہ آور ہو جاتا ہے۔

- Advertisement -

مگرمچھ نے نہ صرف خاتون کو زخمی کیا بلکہ گھسیٹ کر ندی کے اندر لے گیا جس سے وہ لاپتا ہوگئیں۔

بعدازاں ریسکیو ٹیم نے اطلاع ملتے ہی سرچ آپریشن شروع کیا اور خاتون کی لاش ڈھونڈ نکالی۔ مگرمچھ کے حملے میں خاتون موقع پر ہی ہلاک ہو گئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں