انڈونیشیا میں ایک رحم دل مگرمچھ نے دریا میں ڈوبنے والے بچے کی لاش کو اپنے اوپر رکھ کر والدین کے حوالے کردیا۔
انڈونیشیا میں مختلف ٹی وی چینلز پر جب یہ ویڈیو نشرکی گئی تو سب مگر مچھ کی رحم دلی دیکھ کو حیران رہ گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ انڈونیشیا میں پیش آیا، جہاں 4 سالہ بچے کو والدین اور ریسکیو کی ٹیمیں ڈھونڈنے میں ناکام رہی تو مگر مچھ نے بچے کی لاش اپنے اوپر رکھ کر اسے والدین کے حوالے کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب لوگوں نے دریا میں بہت ہی بڑے مگر مچھ کو دیکھا تو ڈر گئے تاہم اس کی کمر پر ڈوبنے والے بچے کی لاش کو دیکھ کر فوراً ہی لوگوں نے حیرانی کا اظہار بھی کیا۔
رپورٹ کے مطابق بچے کو والدین کے حوالے کرنے کے بعد مگرمچھ فوری ہی واپس پانی میں چلا جاتا ہے۔
A crocodile caught on camera carrying the body of a toddler above his head in the Mahakam River, Kutai Kartanegara, East Kalimantan, Indonesia 🇮🇩
Muhammad Ziyad Wijaya, 4 years old, was reportedly drowned & has been missing for 2 dayshttps://t.co/NsonbJEsHN pic.twitter.com/nBCuY8kXXQ
— Saad Abedine (@SaadAbedine) January 21, 2023
غیرملکی میڈیا کے مطابق بچے کی لاش پر صرف ایک زخم موجود تھا جو کہ مگر مچھ کے دانتوں کا تھا جو اس نے بچے کی لاش کو اٹھانے کے لیے اس کی کمر میں گڑائے تھے۔
خبر ایجنسی کے مطابق 4 سالہ بچہ 2 دن پہلے اپنے گھر کے قریب کھیلتے ہوئے دریا میں بہہ گیا تھا۔