منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کروناوائرس نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈیرے ڈال دیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کروناوائرس نے پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی خطرے کی گھنٹیاں بجا دیں، پارلیمنٹ ہاؤس کے مزید 11 ملازمین وبائی مرض کا شکار ہوگئے، کرونا کے شکار ملازمین کا تعلق پارلیمنٹ کے مختلف سیکشن سے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں مزید 11 ملازمین میں کرونا کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد کرونا کے شکار پارلیمنٹ کے ملازمین کی مجموعی تعداد 16 ہوگئی، متاثرہ ملازمین کو گھروں میں آئسولیٹ کر دیا گیا۔ جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس کے مزید ملازمین کا کرونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مزید ملازمین کی ٹیسٹنگ کے لیے این آئی ایچ کو آگاہ کر دیا، پارلیمنٹ ہاؤس میں بجٹ اجلاس کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں، بجٹ اجلاس کی تیاریوں کے لیے پارلیمنٹ ملازمین کو دفتر بلایا گیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے 5 ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق

دوسری جانب اراکین پارلیمنٹ شیریں مزاری، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کے کروناٹیسٹ منفی آئے۔ جبکہ سینیٹرمشتاق، رومینہ عالم، زہرہ ودود فاطمی بھی کرونا وائرس سے محفوظ رہیں، 77 اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی، ملازمین کے نمونے بھجوائے گئے تھے۔ نئے کیسز نے حکومت کے لیے بڑا چیلنج کھڑا کردیا ہے۔

خیال رہے کہ آج صبح بھی قومی اسمبلی کے 3 اور سینیٹ سیکریٹریٹ کے 2 ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، کرونا کا شکار پانچوں ملازمین کو گھر پر قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں