تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کرونا وائرس، پاکستان میں‌ ٹیکنالوجی کا شعبہ متاثر، بیٹری بسوں کا منصوبہ تاخیر کا شکار

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  کرونا وائرس کی وجہ سے بیٹری بسوں کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزارتِ سائنس کے بجٹ میں 600 فیصد اضافہ کیا گیا جسے آئندہ بجٹ میں  بڑھا کر 1300 فیصد تک کیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’وزارت سائنس کے ذیلی اداروں میں بہت سارے عہدے (اسامیاں) خالی ہیں، اُن کے خالی ہونے کی بس ایک وجہ ہے کہ امیدوار کا تجربہ پچاس سالہ اور اُسے ڈیڑھ لاکھ روپے تنخواہ کی پیش کش کی جاتی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم نے ملازمت کے حوالے سے بنائی جانے والی پالیسی کو تبدیل کیا، جلد ہی خالی اسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی تاکہ ہم ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی کام کرسکیں۔ اُن کا کہنا تھاکہ ملک مین الیکٹرانکس لیبارٹریز لگائی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: اب لاہور اور کراچی میں بیٹری پر بسیں چلیں گی

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی ترجیحات پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان نے2ارب ڈالرکی دالیں درآمدکیں، کرونا وائرس کی وجہ سےبیٹری بسوں کامنصوبہ تاخیرکاشکار ہواہے۔

یاد رہے کہ وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے گزشتہ برس نومبر میں کہا تھا کہ لاہور اور کراچی میں جلد بیٹری پر بسیں چلیں گی ، بیٹری پرچلنےوالی گاڑیاں ماحول کو آلودگی سے پاک بنا کر دنیا تبدیل کر کے رکھ دیں گی۔

اس ضمن میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور نجی ٹرانسپورٹ کمپنی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے تھے ، جس کے تحت ٹرانسپورٹ کمپنی کو لاہور اور کراچی میں بیٹری بس سروس کا آغاز کرنا تھا۔

Comments

- Advertisement -