واشنگٹن: امریکا میں کروناوائرس نے بچوں پر حملے تیز کردیے، وبا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں نئے کرونا کے اعداوشمار کے مطابق 3 اگست تک کرونا کے جتنے کیسز رپورٹ ہوئے ان میں 7.3 فیصد بچے ہیں، بچوں میں کرونا کا پھیلاؤ پہلے کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا میں بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز(سی ڈی اے) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مسلسل بچے کرونا کا شکار ہورہے ہیں، کرونا نے جولائی میں بچوں پر زیادہ وار کیے اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سی ڈی اے نے امکان ظاہر کیا کہ سردیوں میں بچوں میں کرونا کیسز کم ہوسکتے ہیں کیوں کہ چھٹیوں کی وجہ سے اسکول بند رہے ہیں، تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز سے کرونا کے حملوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
نئی رپورٹ کے مطابق 5.36 ملین افراد کی امریکی آبادی میں اس وقت 1 لاکھ 69 ہزار 489 بچے کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا میں 25 بچے کروناوائرس سے انتقال کرگئے تھے۔