ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

اوکاڑہ یونیورسٹی میں فیسوں کے جمع کروڑوں روپے ہڑپ

اشتہار

حیرت انگیز

اوکاڑہ یونیورستی میں بڑا کرپشن اسکینڈل سامنے آیا ہے اور طلبہ کے فیسوں کی مد میں جمع کرائے گئے کروڑوں روپے ہڑپ کر لیے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اوکاڑہ یونیورستی میں بڑا کرپشن اسکینڈل سامنے آیا ہے اور طلبہ کے فیسوں کی مد میں جمع کرائے گئے کروڑوں روپے ہڑپ کر لیے گئے ہیں۔

وائس چانسلر نے انکوائری کمیٹی کی تحقیقات اور اندراج مقدمہ کیلیے درخواست جمع کرا دی ہے۔

یونیورسٹی کے پانچ ملازمین پر جعلی دستخط اور جامعہ کی مہریں بنا کر جعلی واؤچر پر فیسیں لینے کا الزام ہے۔ ملزم ملازمین شاہد حسین، شاہدعباس، محمد مبین، مدین علی، انیس احمد کے یونیورسٹی آنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے نے کرپشن میں ملوث ملازمین کے باہر جانے سے روکنے کیلیے متعلقہ حکام کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں