لاہور : غیر ملکی آئی ٹی فرم نے 6 پاکستانی ڈویلپر کو 1 لاکھ ڈالر سالانہ کی تنخواہ پر ملازمت فراہم کردی، کمپنی مزید 200 سافٹ ویئر انجینئرز کو بھرتی کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق کمپنی اور ماہر افرادی قوت کے درمیان رابطہ قائم کرنے والی ریکروٹمنٹ فرم نے باصلاحیت پاکستانی نوجوانوں کے لیے دنیا بھر میں پر کشش ملازمتوں کے دروازے کھول دیئے۔
پنجاب انفارمیشن بورڈ کے تعاون سے منعقد کی گئی تقریب میں معروف بین الاقوامی ریکروٹمنٹ کمپنی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ماہر نوجوانوں کے لیے ملازمتوں کے حصول کے لیے کرائے گئے مقابلوں کا نتیجے کا اعلان کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب انفارمیشن بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ موجودہ دور ٹیکنالوجیز کا دور ہے اور اس شعبے میں بے پناہ ملازمتیں پیدا ہو رہی ہیں جس کے لیے پنجاب انفارمیشن بورڈ ماہر نوجوان تیار کرنے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔
اس موقع پر معروف ریکروٹمنٹ کمپنی نے بتایا کہ 500 ماہر ملازمین کو دنیا کے بہترین اداروں میں بھرتی کے لیے رجسٹرڈ کر لیا ہے جس میں 61 پروگرامر ہیں جب کہ 6 ڈیولپرز ایک لاکھ ڈالرز سالانہ تک کی تنخواہ حاصل کر رہے ہیں۔
لاہور میں منعقد ہونے والی تقریب میں معروف انکروٹمنٹ کی چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ ہماری کاوشوں کے باعث پاکستانی نوجوان صف اول کی بین الاقوامی کمپنیوں میں متعارف ہوئے اور اب مزید پاکستانی نوجوانوں کی بھرتی کے یہ کمپنیاں مذید مواقع پید اکر رہی ہیں۔
ریکروٹمنٹ کمپنی کی چیف ایگزیکٹیو نے مزید نے کہا کہ جلد ہی ہماری کمپنی نئی بھرتیوں کے لیے ایک بار پھر مقابلہ کروائے گی جس میں 200 سے زائد سوفٹ ویئر انجینیئرزکو ملازمتوں کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔