تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

کوؤں نے بلّی کو چکما دیکر کھانا چُرا لیا

کوّوں کا اتحاد بہت مشہور ہے، اگر کبھی ان کا ایک ساتھی مصیبت میں پڑ جائے تو کائیں کائیں کرکے سب کو وہاں اکٹھا کر لیتے ہیں۔ دراصل یہ ایک چالاک پرندہ ہے اور گروپ کی شکل میں رہتا ہے۔

مکئی، باجرے اور گندم کے کھیتوں پر حملہ آور ہو کر کسان کو خاصا نقصان پہنچاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کسان اسے ڈرانے کے لیے کھیتوں میں جگہ جگہ عجیب و غریب پتلے بنا کر لٹکاتے ہیں۔

اگرچہ کوّا کسی حد تک غلاظت اور مردار خور ہونے کی وجہ سے مفید بھی ہے، مگر مجموعی طور پر درحقیقت یہ ایک نہایت ہی ضرر رساں پرندہ ہے۔

دنیا بھر میں اس کی مختلف اقسام پائی جاتی ہیں اور اسے چالاک، تیز طرّار ہی نہیں‌ چور بھی کہا جاتا ہے۔ یہ نہ صرف دوسروں پرندوں کے گھونسلوں سے انڈے چرا لیتا ہے بلکہ اکثر ان کے بچّے بھی اٹھا لیتا ہے، خاص طور پر یہ فصلوں کو بہت ہی نقصان پہنچاتا ہے۔ بیج بونے سے کاٹنے تک اس کی چوری جاری رہتی ہے۔

پاکستان کے ان کوؤں کی یہ ویڈیو دیکھیے جس کے بعد اس پرندے کے چالاک اور چور ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے اُس کہانی کے درست ہونے پر یقین بھی ہوجائے گا جسے آپ بچپن سے سنتے آئے ہیں۔

اس ویڈیو میں‌ دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بلی پارکنگ ایریا میں بیٹھی اپنی غذا تناول کررہی ہے کہ اچانک دو کوؤے منظر میں داخل ہوتے ہیں جس میں سے ایک بلّی پر حملہ کرتا ہے جس پر بلّی اسے دور بھگانے کی کوشش کرتی ہیں اور اتنی دیر میں دوسرا کوّا بلّی کی غذا اٹھا کر اڑ جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -