دبئی: پاک افغان میچ سے قبل ہونے والے واقعے پر آئی سی سی کا بیان سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور افغانستان کے میچ میں کئی تماشائیوں نے بغیر ٹکٹ میدان میں داخلے کی کوشش کی۔
آئی سی سی اعلامیے کے مطابق پولیس اور سیکورٹی اسٹاف نے اسٹیڈیم کو محفوظ بنایا اور شائقینِ کرکٹ کو منتشر کرنے اور صورتحال پر قابو پانے کے لیے اضافی وسائل استعمال کیے۔
دبئی پولیس نے گراؤنڈ کے اندر ماحول کو قابو میں لانے کے لیے گیٹ بند کیے جس کی وجہ سے ٹکٹ کے حامل افراد بھی گراؤنڈ نہ آسکے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی سی سی ان افراد سے معذرت خواہ ہے اور وہ ٹکٹ ری فنڈ کیلئے متعلقہ ادارے سے رابطہ کرسکتے ہیں، آئی سی سی کا کہنا ہے کہ معاملے پر ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے بھی کہا ہے کہ کوشش کی جائے کہ دوبارہ ایسا واقعہ رونما نہ ہو۔
واضح رہے کہ آئی سی سی نے پاکستان اور افغانستان کے میچ کیلئے 16ہزار ٹکٹس جاری کیے تھے۔