جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان، 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں‌ گے، دورے میں اہم اعلانات متوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کے جنوری میں دورہ پاکستان کے اشارے ملے ہیں، اس ضمن میں‌ آئندہ چند روز میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا.

حکومتی ذرائع کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کی تاریخ طے کی جا رہی ہے، اس ضمن میں‌ بات چیت جاری ہے.

حکومتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں 15ارب ڈالر تک کی تاریخی سرمایہ کاری کا اعلان کرے گا.

ان منصوبوں کے تحت گوادر میں پیٹروکیمیکل کمپلکس تعمیرکیا جائے گا، آئل ریفائنری بھی اس پراجیکٹ کا حصہ ہو گی.

سعودی ولی عہد کے دورے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی متوقع ہیں، سعودی عرب ادائیگیوں میں توازن کے لئےمزیدایک ارب ڈالر دے سکتا ہے.


مزید پڑھیں: ابوظہبی کے ولی عہدشیخ محمد بن زید النہیان کے دورے کی تفصیل سامنے آگئی


یاد رہے کہ سعودی عرب پاکستان کو پہلے ہی 3 ارب ڈالرمیں سے 2 ارب ڈالرفراہم کر چکا ہے. ولی عہد کے اس اہم دورے میں مؤخر ادائیگی پر خام تیل کی فراہمی پربھی پیش رفت متوقع ہے.

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ابو ظہبی کے ولی عہد نے پاکستان کا ایک روزہ دورہ کیا تھا، جس میں اہم معاہدے کیے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں