اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ ہمدان بن راشد آل مکتوم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرم پر ایک ویڈیو شیئر کی جو عین دبئی کی چوٹی کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیخ ہمدان عین دبئی کی چوٹی پر بیٹھے کافی پی رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی ڈرون نے اسٹنٹ کی فلم بندی کی، عین دبئی اور سمندر کا مکمل منظر دکھائی دیا جب شیخ ہمدان سب سے اونچے مقام پر بیٹھے تھے۔

ویڈیو میں جے بی آر اسکائی لائن، دبئی پام ، اور بلیو واٹرز جزیرہ بھی ویڈیو میں فلمایا گیا تھا۔

شیخ ہمدان کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور ان کے اسٹنٹ کی تعریف بھی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کا سب سے اونچا عین دبئی آج جمعرات کو عوام کے لیے کھولا جائے گا۔

یاد رہے کہ ولی عہد شیخ ہمدان نے اس سے قبل اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جب اس نے برج خلیفہ کے ٹاپ پر چڑھ گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں