15.1 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

پرویز الہٰی کے گن مین کے موبائل فون سے اہم شواہد مل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ایف آئی اے نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی کے گن مین محمد زمان کے موبائل فون سے اہم شواہد حاصل کر لیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) حکام کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کے گرفتار گن مین محمد زمان کے موبائل فون سے اہم آڈیوز ملی ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق آڈیوز میں سنا جا سکتا ہے کہ پرویز الہٰی اور محمد زمان رقم کے لین دین پر بات کر رہے ہیں۔ زمان کی سارہ انور کے گھر پر 71 بار موجودگی بھی تیکنیکی سہولتوں سے ثابت ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے عید سے قبل پرویز الہٰی کے کار خاص اور گن مین محمد زمان کو گرفتار کیا تھا جب کہ اسی روز ایف آئی اے نے اینٹی کرپشن کیس میں ضمانت پر رہائی کے بعد پرویز الہٰی کو بھی دوبارہ ایک اور کیس میں گرفتار کر لیا تھا۔

پرویز الہٰی جو کیمپ جیل میں ہیں ان سے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین عید تعطیلات میں دو بار ملاقات بھی کرچکے ہیں اور انہیں پی ٹی آئی چھوڑ کر دوبارہ پارٹی اور خاندان میں واپس آنے کا مشورہ دے چکے ہیں تاہم پرویز الہٰی نے اس پیشکش کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں