ہفتہ, اپریل 5, 2025
اشتہار

امریکی ٹیرف کا اعلان، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 10 فیصد تک گرگئی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : امریکی ٹیرف کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہوگیا ، دو دنوں میں تقریباً دس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق امریکی ٹیرف کے اعلان کے بعد بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی آرہی ہے۔

لندن برینٹ خام تیل کی قیمت میں آج بھی 6.42 فیصد کی ہوئی اور وہ 66 ڈالر 66 سینٹ فی بیرل پر آگیا۔

اسی طرح ویسٹ ٹیکساس خام تیل چھ اعشاریہ چار فیصد سستا ہوا اور قیمت 63 ڈالر چالیس سینٹ فی بیرل پر آگئی۔

دو دنوں میں بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں تقریبا دس فیصد کمی آچکی ہے، اس پالیسی کے نتیجے میں عالمی تجارتی جنگ شروع ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں، اس سے تیل کی طلب پر برا اثر پڑ سکتا ہے۔

عالمی منڈی میں گیس کی قیمت 2فیصد بڑھ کر4ڈالر14سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یوہوگئی، ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ امریکی صدر کے ٹیرف کے اعلان کی وجہ سے آئی.

ماہرین کے مطابق ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی کے بعد معاشی نمو میں بھی کمی آئے گی۔ ایندھن کی طلب محدود اور صنعتوں کی پیداوار میں بھی کمی واقع ہوگی۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے ٹیرف کے اعلان کے بعد امریکی مارکیٹ پانچ سال کی کم ترین سطح تک گرگئی ہے۔

مارچ 2022 کے بعد ایک دن میں اسٹاک مارکیٹس میں سب سے بڑی کمی ریکارڈ کی گئی اور تمام بڑے انڈیکسز میں تقریبا 6 فیصد کمی ہوئی، جس سے امریکی سرمایہ داروں کے تقریباً تین اعشاریہ ایک ٹریلین ڈالرڈوب گئے۔

ڈاؤ جونز چار فیصد، نصدق چھ فیصد اور ایس این پی چار اعشاریہ آٹھ فیصد گرگیا، وال اسٹریٹ جنرل ڈالر انڈیکس ایک اعشاریہ تین فیصد نیچے آگیا۔

جے پی مارگن کا کہنا ہے ٹیرف کے فیصلے سے امریکی معیشت تقریبا ساٹھ فیصد کساد بازاری کا شکار ہوسکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں