جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ظالم شوہر نے بیوی کی ناک اور کان کاٹ ڈالے

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب میں ظالم شوہر نے رقم نہ دینے پر اپنی بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے ناک اور کان کاٹ دیے۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے خالد رفیق کے مطابق غیر انسانی تشدد کا یہ واقعہ پنجاب کے شہر پھول نگر کے علاقے صابری محلہ میں پیش آیا جہاں رقم نہ دینے پر لطیف نامی انسانیت سے عاری شخص نے اپنی بیوی نگینہ کوثر پر وحشیانہ تشدد کی انتہا کرتے ہوئے اس کے ناک اور کان کاٹ دیے اور گھر سے فرار ہو گیا۔

لطیف نے تیز دھار آلے سے اپنی ساتھیوں کے ساتھ مل کر نگینہ کے ناک اور کان کاٹے اور کان میں موجود سونے کی بالیاں لے کر فرار ہوگئے۔

- Advertisement -

زخمی خاتون نے فون پر اپنے بھائی کو اس واقعے کی اطلاع دی جس پر اس نے فوری طور پر وہاں پہنچا جب کہ پولیس کی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جہاں سے زخمی کو اسپتال منتقل کیا۔

زخمی خاتون کے بھائی نے اپنے بہنوئی کے خلاف خلاف مقدمہ درج کرایا۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ بہنوئی نے اس کی بہن سے کمیٹی کے پیسے مانگے تھے نہ دینے پر اس پر شدید تشدد کیا اور ناک، کان کاٹ ڈالے۔ اطلاع پر جب میں اس کے گھر پہنچا تو وہ شدید زخمی تھی۔

پھول نگر پولیس نے واقعے کی تفتیس شروع کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کیلئےاسپیشل ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں