راولپنڈی : پاکستان نے کروزمیزائل بابر کے جدید ماڈل کا کامیاب تجربہ کرلیا، مذکورہ میزائل700کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اعلیٰ حکام نے سائنسدانوں اور انجینئرز اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے700کلومیٹر تک خشکی اور سمندر میں مار کرنے والے ”بابر“کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، یہ میزائل اسٹیلتھ خصوصیات کا حامل ہے، جو مختلف قسم کے ”وار ہیڈ“لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
Pakistan successfully test fired an enhanced range version of indigenously developed Babur Cruise Missile. The weapon system incorporates advanced aerodynamics and avionics that can strike targets both at land and sea with high accuracy at a range of 700 KMs. pic.twitter.com/MbAwh8Skrp
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) April 14, 2018
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ میزائل ہرقسم کے ماحول میں اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، جدید آلات سے مزین یہ میزائل جی پی ایس کے بغیر بھی اپنے ہدف تک پہنچ سکتاہے ۔
اس تجربے سے پاکستان کے دفاع میں مزید مضبوطی آئے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ایس پی ڈی، چیئرمین نیسکام سمیت دیگرحکام نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا، صدر، وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہان اورجوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کامیاب تجربے پرٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
آصف علی زرداری کی کامیاب میزائل تجربے پر مبارکباد
علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بابر کروز میزائل کے کامیاب تجربہ پرپاکستانی قوم، پاک افواج اور سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے قوم کو میزائل ٹیکنالوجی کا تحفہ دیا تھا، وطن کا دفاع اور سلامتی ہماری بنیادی ترجیح ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔