مظفرگڑھ : سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کےچھ دہشت گرد مارے گئے،ہلاک دہشت گردگزشہ رات ملتان میں ہونے والے مقابلے میں فرارہوگئے تھے
تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات سی ٹی کی جانب سے ملتان کے علاقے نواب پُور میں کاروائی کی گئی، جس میں کالعدم تنظیم کے آٹھ دہشت گرد مارگئے تھے.جبکہ چھ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے.
سی ٹی کی جانب سے دہشت گردوں کا تعاقب جاری تھا، رات گئے اطلاع ملنے پر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کاروائی کی گئی تو دہشت گردوں نے مظفر گڑھ کے قریب فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ سے گاڑی میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا جس سے پانچ دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ایک دہشت گرد جس کی شناخت یاسر پنجابی کے نام سے ہوئی وہ اپنے ہی ساتھی کی گولی کا نشانہ بنا.
واضح رہے کہ گذشتہ رات سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کاروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد منیب رزاق عرف عبدالرحمان اور ذیشان عرف ابو دوجانہ سرگودھا میں بریگیڈئیر فضل قادری کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے،جبکہ طیب عرف عبدالمتین پریڈ لائن راولپنڈی میں حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا.