لاہور : محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب بھر میں آپریشنز کرتے ہوئے 11 دہشت گرد گرفتار کرلئے، جن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا خطرناک دہشت گرد بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے مختلف شہروں میں ایک سو چھیالیس آئی بی اوزآپریشنز کئے ، اس دوران گیارہ دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔۔
ترجمان نے بتایا کہ سرگودھا، پنڈی، پاکپتن، گجرات، چکوال، بہاولپور، بہاول نگر اور فیصل آباد کارروائی کی گئی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ میانوالی سے کالعدم ٹی ٹی پی کا خطرناک دہشت گرد بارودی مواد سمیت پکڑا گیا۔
دہشتگردوں سےدھماکہ خیزمواد،دوآئی ای ڈی بم، انیس ڈیٹونیٹر،حفاظتی فیوزتارپمفلٹ اورنقدی بھی برآمد ہوئی۔
گرفتار دہشت گردوں کی شناخت حیدرسلطان، ولی رحمان، زبیر، امین، اکبر، مقصود خان ، عمیر، ظفر اقبال ، ابراہیم قاسمی، محب اللہ اور صدام حسین کےنام سے ہوئی۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے دہشت گرد مختلف مقامات پرکارروائی کرکےعوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے، رواں ہفتےمیں ڈیڑھ ہزار کومبنگ آپریشنز کے دوران چارسو سے زائد مشتبہ افراد بھی گرفتار کیے گئے۔