لاہور: صوبہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی فورس(سی ٹی ڈی) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے گوجرانوالہ میں کارروائی کی گئی، گرفتار دہشت گردوں میں محمدنواز اور غلام مصطفی شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا، گرفتار دہشت گرد کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کرتے تھے۔
دہشت گردوں کو پسرور روڈ گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں کا ہدف قانون نافذ کرنے والے ادارے تھے۔
خیال رہے کہ یکم مارچ کو شہرقائد میں انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار سمیت ایم کیو ایم لندن کے تین ٹارگٹ کلرز گرفتار کیے تھے۔
سی ٹی ڈی کی اہم کارروائی، پولیس اہلکار سمیت ایم کیو ایم لندن کے 3 ٹارگٹ کلرز گرفتار
بعد ازاں ایس پی سی ٹی ڈی مرتضٰی بھٹو کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والوں میں اہلکار ہارون رضا، ملزم شیخ جاوید بنگالی، ملزم ظفر سپاری شامل ہیں، گرفتار تینوں ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، ملزمان ٹارچرسیل چلانے، جلاؤگھیراؤ اور بھتے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔