لاہور : محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 23 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، :دہشت گردمختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران 23 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ لاہور، گوجرانوالہ،سیالکوٹ اوردیگرشہروں میں آپریشن کیا گیا، دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سےدھماکاخیرمواد،دستی بم،ڈیٹونیٹر،اسلحہ اورنقدی برآمد ہوا ، دہشت گردمختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔