کراچی : سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن لاانفورسمنٹ ٹارگٹ کلنگ سیل نے پولیس اہلکارحمزہ کی شہادت میں ملوث ملزم شیراز کو گرفتار کرلیا، ملزم سابق ایس ایچ او لانڈھی سعادت بٹ پر حملے میں بھی ملوث ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن لاانفورسمنٹ ٹارگٹ کلنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکارحمزہ کی شہادت میں ملوث ملزم شیراز کو گرفتار کرلیا۔
انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر نے کہا کہ شیرازعرف سی جی کوسرجانی ٹاؤن سے گرفتارکیا گیا ، ملزم سابق ایس ایچ او لانڈھی سعادت بٹ پر حملے میں بھی ملوث ہے۔
چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ گرفتارملزم ڈکیتی وراہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم 20روزقبل لانڈھی غلہ منڈی میں ڈکیتی کررہا تھا، اس کےساتھ مزمل فیصل اورشاہ میر بھی شریک تھے ، اسی دوران پولیس اہلکار حمزہ آگیا اور ملزمان کو للکارا ۔
انچارج سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزمان نےاہلکارحمزہ پر فائرنگ کردی جس سےوہ زخمی ہوا، پولیس اہلکارحمزہ دوران علاج شہیدہوگیا۔
حکام نے کہا کہ ملزمان نے2019میں ایس ایچ اولانڈھی سعادت بٹ پرحملہ کیا تھا ، سعادت بٹ حملےمیں شدیدزخمی ہوگیاتھا۔
چوہدری صفدر نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف لانڈھی الفلاح،عوامی کالونی،عزیزبھٹی تھانےمیں مقدمات درج ہیں ، گرفتارملزمان سےمزید تفتیش کاعمل جاری ہے۔