The news is by your side.

Advertisement

تربت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، مبینہ خود کش بمبار گرفتار‌

تربت : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ خود کش بمبارسمیت3ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارودبرآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کی اور کارروائی کے دوران مبینہ خود کش بمبارسمیت 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ملزمان کےقبضےسےاسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے ، ملزمان رواں ماہ گوادر خود کش حملے کی سہولت کاری میں ملوث تھے جبکہ واقعےکاماسٹرمائنڈہمسایہ ملک میں موجودہے۔

یاد رہے چند روز قبل لاہورمیں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے موہلنوال میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار کیا تھا ، کالعدم تنظیم کے گرفتار چاروں دہشت گردوں کا تعلق کراچی سے ہے۔

بعد ازاں سی ٹی ٖڈی نے موہلنوال سے گرفتار کئے گئے 4 دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ، مقدمہ دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کہ دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں