ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کراچی پولیس آفس پر حملے کے بعد پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں تیزی، 8 دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : کراچی پولیس آفس پر حملے کے بعد پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں تیزی آگئی، آپریشن کے دوران 8 دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے لاہور،سرگودھا،ملتان ودیگراضلاع میں گرینڈآپریشن کیا ، آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی و دیگر کالعدم تنظیم کے 8 دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرینڈآپریشن لاہورسمیت پانچ اضلاع میں کیاگیا، آپریشن کےدوران 36 مشتبہ افرادسےتفتیش ہوئی۔

حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں میں مسعود ،سبحان، ساجد علی ،عزیز خان ، شاہد اعجاز ، شرافت شامل ہیں۔

آپریشن کےدوران خودکش جیکٹ ، بارودی مواد، اسلحہ ، گولیاں بھی برآمد ہوئی ، جس کے بعد دہشت گردوں کے خلاف7مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ رواں ہفتے 483 کومبنگ آپریشن کیے گئے ، کومبنگ آپریشن میں 127 مشتبہ افراد گرفتار ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں