ہفتہ, مارچ 29, 2025
اشتہار

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ٹارگٹ کلرز سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتارملزموں میں سعید ابرارشاہ، کامران عرف برقتی، زاہد، توحید احمد شامل ہیں، ٹارگٹ کلرتوحید احمد کا تعلق مذہبی سیاسی جماعت سے ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم توحید احمد 2 اہلکاروں سمیت5 افراد کوقتل کرچکا ہے، ٹارگٹ کلر محمد زاہد کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم محمد زاہد سانحہ 12مئی اورقتل کی واردات میں مطلوب تھا، ملزم کامران عرف برقتی کا تعلق مذہبی جماعت سے ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم سال 2013 سے پولیس مقابلے کے مقدمے میں مطلوب تھا، ملزم ابرارشاہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے، ملزمان کومچھرکالونی، لائنزایریا، سرجانی، شاہ فیصل سے گرفتار کیا گیا۔

کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر اور نیوکراچی میں رینجرز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کیے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں