بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 7 دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، جس میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 اہم کارکن شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 59 آپریشنز کئے، ترجمان نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ کارروائی لاہور ،قصور، سرگودھا، بہاولپور اور بہاول نگر میں کی گئی ، لاہور سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 اہم کارکن گرفتار ہوئے۔

- Advertisement -

سی ٹی ڈی نے کہا کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد، آئی ای ڈی بم، 2 فیوز، پرائما کارڈ، موبائل فون اور نقدی بھی برآمد ہوئی۔

دہشتگردوں کی شناخت خان زمان،شاہ محمد،عابد،خالدمحمود،عظیم،احمدشاہ ،نور کےنام سےہوئی ، دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

حکام نے بتایا کہ رواں ہفتے360 کومبنگ آپریشنزکےدوران3539 مشتبہ افرادگرفتارکیے کومبنگ آپریشنزمیں14720افرادسےپوچھ گچھ کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں