کراچی: کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارنمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے تخریب کاری میں ملوث اہم ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملیر کے علاقے سکھن میں اہم کارروائی کی گئی، اس دوران کالعدم تنظیم کا کارندہ گرفتار کرلیا گیا۔
سی ٹی ڈی ڈی آئی جی نے بتایا کہ شہر قائد میں ریلوے ٹریک بلاسٹ کرنے کی اطلاع ملی تھی، جس پر خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی اور ملزم کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوٹری میں ریلوے ٹریک پر دھماکا
مقدمے درج کرنے کے بعد شہر میں تابڑ توڑ خفیہ آپریشن کئے گئے، کامیاب کارروائی سکھن ملیر ریلوے ٹریک کے قریب عمل میں لائی گئی اور ملزم نادر لغاری کو گرفتار کیا گیا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی سے قبل ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، گرفتار ملزم کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔